سوانح حیات مشائخ سروری قادری | SultanulFaqr.com | Urdu Website

سلطان الفقر ویب سائٹ پر خوش آمدید

سلطان الفقر ویب سائٹ پر خوش آمدید۔ یہ ویب سائٹ ان سات سلطان الفقر ہستیوں کی شان اور عظمت کے بیان پرمشتمل ہے جن کا ذکر حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی الہامی تصنیفرسالہ روحی شریف میں کیا ہے۔ یہ ویب سائٹ ان چھ سلطان الفقر ہستیوں کا جامع تعارف اور مختصر سوانح حیات بھی پیش کرتی ہے جو اس دنیا میں ظاہر ہو کر زمانے کو اپنے فقر سے فیض یاب کر چکی ہیں۔

اس ویب سائٹ کے ذریعے ہم ان سلطان الفقر ہستیوں کی حقیقت اور شان کو اجاگرکرنا چاہتے ہیں تاکہ عام مسلمان ان کی حقیقت سے واقف ہو کر ان کی پیروی میں ان کا راستہ یعنی ''فقر'' اختیار کریں اور قربِ الٰہی حاصل کریں۔

شش سلطان الفقر ہستیوں کی تعلیماتِ فقر کو عام کرنے اور زمانے کو ان سے روشناس کرانے کے لیے تحریک دعوتِ فقر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے بانی سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل خادم سلطان الفقر حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس ہیں۔ یہ تحریک تمام مسلمانوں کوراہِ فقر اختیار کرکے مرشد کامل اکمل کی نگاہِ کامل سے تزکیہ نفس اور تصفیہ قلب کے ذریعے روحانی پاکیزگی حاصل کرکے اللہ سے اپنے روحانی تعلق کو مضبوط کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ فقر ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا اصل باطنی ورثہ اور دینِ اسلام کی روح ہے۔

مسلمانوں کے اللہ تعالیٰ سے مضبوط روحانی تعلق کو پھر سے استوار کرنا ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے۔ اس روحانی تعلق کی کمزوری کی بنا پر ہی آج مسلمان خیر الامم ہونے کے باوجود انتہائی پست ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ ہم فقر کی تعلیمات کے ذریعے مسلمانوں کی توجہ روح سے خالی محض ظاہری بدنی اور دکھاوے کی عبادات سے ہٹا کر ان کی روحانی پاکیزگی کی طرف مبذول کراناچاہتے ہیں جس کے بعد ہی عبادات قبولیت کے لائق بنتی ہیں اور مسلمان مومن کے درجے تک رسائی حاصل کرتا ہے۔

مرشد کامل اکمل اور بانی تحریک دعوتِ فقر

ہمارا تعلق سلسلہ سروری قادری سے ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے شروع ہو کر حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے ذریعے اُمتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو منتقل ہوتا ہے اور ان سے حضرت امام خواجہ حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے ذریعے سلسلہ در سلسلہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور پھر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ تک پہنچتا ہے۔ ہمارے مرشد کامل اکمل حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس اس سلسلے کے اکتیسویں سلطان ہیں جنہیں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہ ورثۂ فقر امانتِ الٰہیہ کی صورت میںسلطان الفقر (ششم) حضرت سخی سلطان محمد اصغرعلی رحمتہ اللہ علیہ سے منتقل ہوا۔ فقر کی تعلیمات کو عام کرنے اور اُمتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو روحانی پاکیزگی کی طرف بلا کر ان کا تعلق باللہ مضبوط کرنے کے مقصد کی تکمیل کے لیے حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے تحریک دعوتِ فقر کا آغاز فرمایا ہے۔

LIKE US ON FACEBOOK

سلطان الفقر اردو ویب سائٹ

Sultan-ul-faqr
Scroll Up